Madh E Ahlebait

Madh e Ahlebait

test

ہفتہ، 5 اگست، 2023

ناگاہ صبح منزل آخر عیاں ہوئی | Na gaah subhe manzile aakhir ayan huwi | مسدس مرزا دبیر| Musaddas Mirza Dabeer

مسدس


ناگاہ صبحِ منزلِ آخر عیاں ہوئی

لیکن یہ صبح سبطِ نبی کو کہاں ہوئی

جس جا سواری رک کے نہ آگے رواں ہوئی

حیراں سپاہ ِ خسروِ کون و مکاں ہوئی

بدلے چھ گھوڑے دوشِ نبی کے سوار نے

لیکن قدم اٹھایا نہ اک راہوار نے


وہ رخش جن سے ہوش ہوا کے اڑا کریں

گر اک اشارہ خامسِ آلِ عبا کریں

طے شش جہت کی راہ وہ چھ باد پا کریں

پڑجائیں بیڑیاں جو قضا کی تو کیا کریں

حیرت سے گھوڑے توسن ِ تصویر بن گئے

نعلوں کے حلقے پاؤں کی زنجیر بن گئے


باشندوں کو وہاں کے یہ مولا نے دی صدا

نام اس زمیں کے جتنے ہیں لو تم جدا جدا

وہ بولے آپ کو ہو مبارک ہر ایک بلا

یہ نینوا ہے ، ماریہ ہے اور کربلا

معبد ہے یہ کلیمؑ کا مولد مسیحؑ کا

شۂ بولے اب یہ ہوۓ گا مدفن ذبیح کا


شاعر اہلبیت:مرزا دبیرؔ 

Post top ad

Your Ad Spot