زینب نے کہا بیبیوں لو مر گئے بھائی
نوحہ
زینب نے کہا بیبیوں لومر گئے بھائی
پردیس میں برباد مجھے کر گئے بھائی
اے وا اسفا احمدؐ و زہراؑ و علیؑ کے
مرنے سے ترے تین اُجڑ گھر گئے بھائی
زخموں سے بدن چور نہ تن پر سراقدس
اس شکل سے تم پیش پیمبرؐ گئے بھائی
کیا فاطمہؑ کا حال ہوا ہوئے گا اس دم
جس وقت کہ تم خلد میں بے سر گئے بھائی
قاسمؑ گئے، عباسؑ گئے ، عونؑ و محمدؑ
ہمراہ ترے اکبرؑ و اصغرؑ گئے بھائی
زینبؑ یہی کہتی تھی انیسؔ جگر افگار
کسی ملک کو دنیا سے سفر کر گئے بھائی
شاعرِ اہلبیتؑ: میر انیؔس
نوٹ: اہلبیت کی مدح میں کہے گئے کوئی بھی اشعار جو اس
ویبسائٹ پر موجود نہ ہوں شامل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں ۔
Contact Us: husainiclips@gmail.com