Madh E Ahlebait

Madh e Ahlebait

test

جمعہ، 21 جولائی، 2023

چہلم ہے آج سرور عالی مقام کا | chelum hai aaj sarwar e aali maqam ka | noha نوحہ| میر انیس نوحہ

 




چہلم ہے آج سرور عالی مقام کا




نوحہ


 چہلم ہے آج سرور عالی مقام کا

 عریاں ہے سر رسول علیہ السّلام کا

 

زنداں سے چھٹ کے آئے ہیں مقتل میں اہلبیتؑ

لاشا اُٹھا نے سبط رسولِ آنام کا 


 تیاریاں ہیں دفن شہیدانِ پاک کی

مرقد بنا ہے رن میں ہر اک نیکنام کا


 فضّہؐ پکاری بی بیوی آکر شریک ہو

سجادؑ دفن کرتے ہیں لاتا امام کا


 بھائی کے ساتھ گاڑ دواے کاش مجھ کو بھی 

تھا یہ بیان زینبؐ ناشار کام کا


کہتی تھی بانوؐ ملتا جو اک جام شیر کا 

دلواتی فاتحہ علی اصغرؑ کے نام کا


یا رب، دعا ہے تجھ سے یہ ہر دم  انیؔس  کی

   روضہ دکھا حسین علیہ السلام کا




                  شاعرِ اہلبیتؑ: میر انیؔس


نوٹ: اہلبیت کی مدح میں کہے گئے کوئی بھی اشعار جو اس ویبسائٹ پر موجود نہ ہوں شامل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں ۔



Contact Us: husainiclips@gmail.com



Post top ad

Your Ad Spot