.com/img/a/

Madh e Ahlebait

20230721_225936

اتوار، 13 اگست، 2023

یزید ، نقشۂ جور و جفا بناتا ھے | Yazeed naqsh e jaor o jafa banata hai| سلام محمد قاصر | Salam Qasir | Madh e Ahlebait

20230813_152633


یزید ، نقشۂ جور و جفا بناتا ھے

غلام محمد قاصرؔ


سلام 

یزید ، نقشۂ جور و جفا بناتا ھے

حسین اُس میں خطِ کربلا بناتا ھے


یزید ، موسمِ عِصیاں کا لاعلاج مَرض

حسین ، خاک سے خاکِ شِفا بناتا ھے


یزید ، کاخِ کثافت کی ڈولتی بنیاد

حسین ، حُسن کی حیرت سَرا بناتا ھے


یزید ، تیز ھَواؤں سے جوڑ توڑ میں گُم

حسین ، سر پہ بہن کے رِدا بناتا ھے


یزید ، لکھتا ھے تاریکیوں کو خط دِن بھر

حسین ، شام سے پہلے دِیا بناتا ھے


یزید ، آج بھی بنتے ھیں لوگ کوشش سے

حسین ، خود نہیں بنتا ، خدا بناتا ھے


ؔشاعر اہلبیتؑ : غلام محمّد قاصر





نوٹ: اہلبیت کی مدح میں کہے گئے کوئی بھی اشعار جو اس ویبسائٹ پر موجود نہ ہوں شامل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔


 Contact Us: husainiclips@gmail.com

Post top ad