سرمایہ دیں دولت احساس ہے اصغر ع
سرمایہ دیں دولت احساس ہے اصغر ع
ہم نام علی ع جرات عباس ع ہے اصغر ع
شبیر ع وہ قرآن مصائب ہے کہ اس میں
الحمد سکینہ س ہے تو والناس ہے اصغر ع
نیند آ ہی گئ ہے تو اسے اب نہ جگانا
اے شام غریباں بڑا حساس ہے اصغر ع
ممکن ہو تو محشر میں بھی اب چوم لے اس کو
اے کوثر و تسنیم تیری پیاس ہے اصغر ع
زنداں میں رباب ع اب بھی بدلتی نہیں کروٹ
وہ اب سمجھتی ہے مرے س پاس ہے اصغر ع
اعدا کے مقابل کوئی دیکھے اسے محسن
اسلام کے جذبات کا عکاس ہے اصغر ع
شاعر اہلبیت:محسن نقوی
نوٹ: اہلبیت کی مدح میں کہے گئے کوئی بھی اشعار جو اس ویبسائٹ پر موجود نہ ہوں شامل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔
Contact us: husainiclips@gmail.com