.com/img/a/

Madh e Ahlebait

20230721_225936

بدھ، 30 اگست، 2023

نورِ صبحِ ازل کی یہ امواج | Noor e subh e azal ki ye amwaj | سلام علامہ رشید ترابی | Salam Allama Rashid Torabi

20230821_150225


نورِ صبحِ ازل کی یہ امواج


نورِ صبحِ ازل کی یہ امواج

ذرے ذرے میں ضوفگن ہیں سراج


سطحِ تاریخ پر نہیں ہے علم

فکرِ غواص کو ملا یہ تاج


ہم نے ہر شے کو سرسری دیکھا

علم ہے نور اور نظر ہے زجاج


ربطِ اشیاء کا یہ مجرد علم

ہے بشر کا ظہور میں محتاج


علم شیرازہ بند عالم میں

فی الحقیقت ہے عقل کا سرتاج


علم ہے نورِ وحی سے مربوط

جہل ظلمت ہے ظلمتوں کا راج


علم مرکز ہے کائنات محیط

علم و تخلیق لف و نشر ہیں آج


علم کی انتہا ارے توبہ

علم نے عقل سے لیا ہے خراج


علم یے عرشِ منتہائ کمال

خطِ سیرِ بشر میں یہ معراج


علم شارح انا شناس ہوا

علم حق سے اسی انا کی لاج


ہے یہی تو انا مدینۂ علم 

ہے درِ شہر اسی انا کا مزاج


ربِ زدنی صدائے فکر و نظر

ہے سلونی یہاں کا رسم و رواج


جب حدیں ٹوٹتی ہیں علم کہاں

کیوں انا الحق کہے کوئی حلاج


ادب زیست اُس پہ ہے لازم

جس کا آغاز نطفتہٍ امشاج


کوئی جاہل ولی نہیں ہوتا

معرفتِ بحرِ علم ہے مواج


علم کیا ہے بصیرتِ نبوی

اہلِ دل کے لئے یہی منہاج


علم ہی سے یقیں طلب ہے رشید

ہر شک و ریب کا ہے علم علاج


شاعر اہلبیت:علامہ رشید ترابی 



نوٹ: اہلبیت کی مدح میں کہے گئے کوئی بھی اشعار جو اس ویبسائٹ پر موجود نہ ہوں شامل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔


Contact us: husainiclips@gmail.com

Post top ad