.com/img/a/

Madh e Ahlebait

20230721_225936

جمعرات، 27 جولائی، 2023

مرا کیوں بند کرتے ہو پانی| Mera keyo band karte ho paani | میں محمد کا لخت جگر ہوں| Main Mohammad ka lakhte jigar hu | نوحہ | noha | نوحہ مختار مبارکپوری

 

20230727_214524

مرا کیوں بند کرتے ہو پانی میں محمدؑ کا لخت جگر ہوں


نوحه


مرا کیوں بند کرتے ہو پانی میں محمدؑ کا لخت جگر ہوں

 میں محمد کا لخت جگر ہوں میں محمد لخت جگر ہوں


کیا میں دو دن کا پیاسا نہیں ہوں

 کیا نبی کا نواسہ نہیں ہوں

کیا میں حق کا شناسا نہیں ہوں

 کیا میں فرزند زہرا نہیں ہوں

 میرا کیوں بند کرتے ہو پانی میں محمد کا لخت جگر ہوں


کیا تمہارا میں مہماں نہیں ہوں

 حامل دین و ایماں نہیں ہوں

 جان فخر رسولاں نہیں ہوں

 کہہ دو کیا میں مسلماں نہیں ہوں

 مرا کیوں بند کرنے ہو پانی محمد کا لخت جگر ہوں


مجھ کو آخر سناتے ہو کیوں تم

 کعبہ دیں گراتے ہو کیوں تم

 مرا خیمہ جلاتے ہو کیوں تم

 میرے دل کو دکھاتے ہو کیوں تم

 مرا کیوں بند کرتے ہو پانی میں محمد کا لخت جگر ہوں


پیاس سے مضطرب ہے سکینہ

 بند دو دن سے ہے پانی پینا

 پیاس کے مارے جتا ہے سینہ

 ننھی بچی کا مشکل ہے جینا

 مرا کیوں بند کرتے ہو پانی میں محمد کا لخت جگر ہوں


نا سمجھ بے ادب شام والوں

 خود کو بدنامیوں سے بچا لو

 نہر سے اپنا پہرہ ہٹا لو

 دے کے دعوت نہ نیزہ اچھا لو

 مرا کیوں بند کرتے ہو پانی میں محمد کا لخت جگر ہوں


 ہائے مختارؔ بدلا زمانہ

 ہے دکھوں میں نبی کا گھرانہ

 بیکسوں کا کہاں ہے ٹھکانا

 ساتویں سے ہے بند آب و دانہ

 مرا کیوں بند کرتے ہو پانی میں محمد کا لخت جگر ہوں


شاعر اہلبیت:مختارؔ مبارکپوری





نوٹ: اہلبیت کی مدح میں کہے گئے کوئی بھی اشعار جو اس

 ویبسائٹ پر موجود نہ ہوں شامل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں ۔


Contact Us: husainiclips@gmail.com

Post top ad