علی مختارؔ مبارکپوری
ولادت:١٩٣٢(مبارکپوری,آعظم گڑھ)
وفات:١٨ نومبر ٢٠٠٩(مبارکپوری, آعظم گڑھ)
مختا مبارکپوری نوحہ و سلام اور قصائد و منقبت کے علاوہ غزل، نعت حمدہ نظم ہائیکو اور مثنوی کی صنف کو اپنی فکری و شعری اساس اور اپنا وسیلہ اظہار بناتے تھے۔
انہوں نے جو نوحے لکھے وہ نوحہ نگاری کی روایت کی توسیع کرنے کے ساتھ نوحے کی صنف کو نئی معنویت عطا کرتے تھے، ان کے نفسیات میں حزن و ملال کی گھلاوٹ شامل تھی، اس لیے ان کے نوحوں میں غم واندوہ اور کرب در رنجی کی فضا شروع سے آخر تک قائم رہتی ہے، ان کے نوحے مجلس عزا کی سوگواری اور جذبہ ماتم کو بڑھاتے ہیں۔