ماتم کرو کہ عزمت انساں اداس
سلام
ماتم کرو کہ عظمتِ انساں اداس ہے
دن ڈھل چکا ہے شامِ غریباں اداس ہے
لاشِ حسینؑ دھوپ کے صحرا میں دیکھ کر
دوشِ رسولﷺ، تخت سلیماں اداس ہے
شبیر تیرے آخری سجدے کی یاد میں
بے چین ہے نماز، تو قرآں اداس ہے
وہ کون دو شہید ہیں جن پر ستم کے بعد
خنجر کی دھار، تیر کا پیکاں اداس ہے
یہ کس کی ہچکیوں سے شہیدوں کے ساتھ ساتھ
مقتل کے آس پاس بیاباں اداس ہے
محسن طلوع ماہ محرم کے ساتھ ہی
ہر دل مثال شہرِ خموشاں اداس ہے
شاعرِ اہلبیت:محسن نقویؔ
نوٹ: اہلبیت کی مدح میں کہے گئے کوئی بھی اشعار جو اس
ویبسائٹ پر موجود نہ ہوں شامل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں ۔
Contact Us: husainiclips@gmail.com