کہتی تھی روکے زینبؑ یہ رن میں ہائے زہراؑ کے پیارے حسینؑا
سر کٹائے پڑا ہے تو بن میں ہائے زہراؑ کے پیارے حسینؑا
خون جاری رگوں سے ہوا ہے گویا دریا لہ کا بہا ہے
تیرِ کاری لگے ہیں بدن پر ہائے زہراؑ کے پیارے حسینؑا
رونے دیتے نہیں غم زدوں کو مارتے ہیں عدو ہم سبھوں کو
پیٹیں کیونکر بندھے ہیں رسن میں ہائے زہراؑ کے پیارے حسینؑا
تیرے لاشے کو کیونکر اٹھاؤں اپنی چادر زمین پر بچھاؤں
خاک صحرا بھری ہے بدن میں ہائے زہراؑ کے پیارے حسینؑا
ہم کو امت نے کیسا ستایا پیش حاکم کھلے سربلایا
اور علیؑ کو رولایا کفن میں ہائے زہراؑ کے پیارے حسینؑا
اے انیسؔ اب اڑا خاک رو کر چھپ گئی ہائے وہ شکل سرور
چاند زہرا کا ایا گہن میں ہائے زہراؑ کے پیارے حسینؑا
شاعرِ اہلبیتؑ: میر انیسؔ
نوٹ: اہلبیت کی مدح میں کہے گئے کوئی بھی اشعار جو اس ویبسائٹ پر موجود نہ ہوں شامل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں ۔
Contact Us: husainiclips@gmail.com