.com/img/a/

Madh e Ahlebait

20230721_225936

جمعرات، 27 جولائی، 2023

چراغِ طُور جلایا ہے روشنی یوں ہے | Charagh e toor jalaya hai raoshni yun hai | سلام| salam| سلام علامہ رشید ترابی| Salam Allama Rasheed Torabi

20230728_022533

چراغ طور جلایا ہے روشنی یوں ہے 

علامہ رشیدؔ ترابی 



سلام 


چراغِ طُور جلایا ہے روشنی یوں ہے

علی نے جلوہ دکھایا ہے روشنی یوں ہے


مِری نظر میں کمی تھی مگر غمِ شہ سے

اک اشک آنکھ میں آیا ہے روشنی یوں ہے!


تہ زمیں بھی اجالا ہے شہ کے ماتم کا

یہ داغ دل نے کمایا ہے روشنی یوں ہے


جبیں پہ نامِ "علی" لکھ دیا تھا بچپن میں

وہ نقش اب اُبھر آیا ہے روشنی یوں ہے!


اندھیرا نزع میں رخصت ہوا زباں پہ مری

کسی کا نام جو آیا ہے روشنی یوں ہے 


مری حیات شب غم سہی مودت ہے

وہ نور فکر پہ چھایا ہے روشنی یوں ہے


وفا کے نور سے روشن ہوئی شبِ عاشور

چراغ شہ نے بجھایا ہے روشنی یوں ہے!


چراغ شام غریباں میں کس طرح جلتے 

کسی کے گھر کو جلایا ہے روشنی یوں ہے


"رشیدؔ" اب نہ ڈرائے گی کوئی تاریکی

علی نے پاس بلایا ہے روشنی یوں ہے!.


شاعر اہلبیت: علّامہ رشیدؔ ترابی




نوٹ: اہلبیت کی مدح میں کہے گئے کوئی بھی اشعار جو اس ویبسائٹ پر موجود نہ ہوں شامل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔


Contact Us: husainiclips@gmail.com

Post top ad