.com/img/a/

Madh e Ahlebait

20230721_225936

کیفی آعظمی | Kaifi Azmi | سید اطہرحسین رضوی کیفی آعظمی

 کیفی اعظمی


تخلص :'کیفی'

اصلی نام :سید اطہرحسین رضوی

پیدائش :14 Jan 1918 | اعظم گڑہ, اتر پردیش

وفات :10 May 2002 | ممبئی, مہاراشٹر


کیفی اعظمی اک مقبول ترقی پسند شاعر تھے جنھوں نے ابتدائی عمر میں رومانیت میں ڈوبی ہوئی نظمیں لکھیں لیکن پھر قوم پرسی اور آزادی کے گیت گانے لگے ۔اس کے بعد جب وہ مارکسزم سے متاثر ہوئے اور کمیونسٹ پارٹی کے ہمہ وقتی رکن بن گئے تو انھوں نے فنکارانہ طریقہ سے انقلابی نظریات پیش کئے اور اور ملکی و غیر ملکی سیاسی واقعات پر دلچسپ اور پُر اثر نظمیں لکھیں ۔کیفی اعظمی اعظم گڑھ کے اک چھوٹے سے گاؤں مجواں میں 15 اگست 1918ء کو پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام سید اطہر حسین رضوی تھا۔ ان کے والد سید فتح حسین رضوی زمیندار تھے۔گھر میں ابتدائی تعلیم کے بعد کیفی کا داخلہ عالم بننے کے لئے لکھنؤ کے شیعہ تحریک اور ترقی پسند شاعری میں ممتاز اور غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔ وہ نظریاتی شاعر تھے پھر بھی اپنی رومانی فطرت کی وجہ سے ان یہاں اک غنائیت بھی پائی جاتی ہے۔ انھوں نے اپنے عہد کے اہم موضوعات و واقعات کو خلیقی طور پر محسوس کیا اور پھر اپنے مخصوص انداز میں پیش کر دیا۔ ان کے آخری دور کے کلام میں حقیقت پسندی ملتی ہے۔ ان کی نظمیں فکر و فن کے اعلٰی معیار پر پوری اترتی ہیں اور اردو شاعری میں اہم مقام کی حامل رہیں گی۔مدرسہ سلطان المدارس میں چودہ پندرہ سال کی عمر میں کرایا گیا۔



images%20(23)


مراثی کیفیؔ آعظمی


Post top ad