.com/img/a/

Madh e Ahlebait

20230721_225936

ہفتہ، 9 ستمبر، 2023

صحنِ مقتل کو جو سجدوں سے سجا دیتے ہیں | Sahene maqtal ko jo sajdo se saja dete hai | سلام شاہد نقوی | Salam Shahid Naqavi

20230910_162410


 صحنِ مقتل کو جو سجدوں سے سجا دیتے ہیں

سلام 

 صحنِ مقتل کو جو سجدوں سے سجا دیتے ہیں

خوں کے ہر قطرے کو تاریخ بنا دیتے ہیں


یوں بھی اربابِ وفا دادِ وفا دیتے ہیں

شمع بجھتی ہے تو دل شمع جلا دیتے ہیں


اُمّتی یُوں بھی رسالت کا صِلا دیتے ہیں

گھر جلا دیتے ہیں قرآن جلا دیتے ہیں


ذکرِ شبّیرؑ ہے خُود وقت کے ہونٹوں کی پُکار

ہم تو آواز میں آواز مِلا دیتے ہیں


نصرتِ دیں کو بُلاتی ہے جب آوازِ اِمامؑ

بچے لبیک کی جُھولے سے صدا دیتے ہیں


کربلا والوں کا اندازِ رضا تو دیکھو

ماں کے لب بچوں کو مرنے کی دُعا دیتے ہیں


رُخِ زینبؑ سے نِگاہوں کو ہٹانے کے لیے

شاہِ دیںؑ نیزے پہ قرآن سنا دیتے ہیں


جب بھی آ جاتا ہے سقائے سکینہؑ کا خیال

بچے سُوکھے ہوئے کوزوں کو گرا دیتے ہیں


بد دُعا جب لبِ زینبؑ پہ تڑپ اٹھتی ہے

طوق و زنجیر کو سجّادؑ ہِلا دیتے ہیں


پانی بچے کے لیے مانگا ہے اب اس کا جواب

دیکھیں لوگ اپنے نبیؐ زادےؑ کو کیا دیتے ہیں


شاعر اہلبیت: کلیم آل عبا سید شاہدؔ نقوی



نوٹ: اہلبیت کی مدح میں کہے گئے کوئی بھی اشعار جو اس ویبسائٹ پر موجود نہ ہوں شامل کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔

Contact us: husainiclips@gmail.com

Post top ad